افغان صوبہ بادغیس میں خونریز جھڑپیں،36فوجی ،30طالبان ہلاک

Apr 06, 2019

کابل(این این آئی)افغان صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغاب میں طالبان عسکریت پسندوں اور ملکی فوج کے درمیان شدید لڑائی سے 36افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں نے کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے جبکہ جھڑپوں میں30سے زائد طالبان بھی مارے گئے،ادھر طالبان کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ بالا مرغاب پر حملہ چار سمتوں سے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سینکڑوں طالبان جنگجوں نے بالا مرغاب پر بدھ کی رات کو دھاوا بولا تھ۔عسکریت پسندوں نے کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

مزیدخبریں