سائوپولو(آئی این پی) برازیل میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، مقابلے میں 10 ڈاکو مارے گئے۔جبکہ 15 فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا پچیس رکنی گینگ تھا جو پانچ گاڑیوں میں جدید اسلحے سے لیس ہوکر پوری تیاری کے ساتھ آیاتھا۔ پولیس نے فرار ہونے پندرہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، یہ کارروائی اہم اور بڑی تصور کی جارہی ہے۔