اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) زرعی ترقیاتی بینک نے دوسری انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ روز ڈائمنڈ گرائونڈ میں چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں زرعی ترقیاتی بینک اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو زرعی ترقیاتی بینک نے 17 رنز سے جیت لیا۔ زرعی ترقیاتی بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ میچ میں جویریہ خان نے 64 رنز، منیبہ علی نے 35 رنز اور بسمہ معروف نے 28 رنز بنائے، ماہم طارق نے 26 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جویریہ رئوف نے 55 رنز، ارم جاوید نے 32 رنز اور عالیہ ریاض نے 26 رنز بنائے۔ الماس اکرم اور ماہم منظور نے بالترتیب 31 اور 34 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زرعی ترقیاتی بینک کی جویریہ خان ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ چیمپیئن شپ چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں زرعی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بنک، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پی سی بی الیون شامل تھیں۔
زرعی بنک نے انٹرڈیپارٹمنٹل ٹی20- ویمن چیمپیئن شپ جیت لی
Apr 06, 2019