نواز شریف کوضمانت کے بعد سمن، سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ کے 2ملازمین برطرف

Apr 06, 2019

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کے بعد خلاف معمول سمن کی ترسیل کے الزام میں ایک ہی دن میں اسلام آباد سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ کے 2ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے موقع پر خلاف معمول سمن کی ترسیل کے الزام میں ایک ہی روز میں اسلام آباد رجسٹری کے 2 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ لاپرواہی برتنے پر اسلام آباد رجسٹری سے اسسٹنٹ رجسٹرارمجاہد کو بھی معطل کردیا گیا،۔اس سے قبل 2 سرکاری ملازمین کو عدالتی اوقات کے بعد ضمانتی سمن کی ترسیل کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا جن میں ایک کا تعلق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے تھا، مجموعی طور پر 4 سرکاری ملازمین کو نواز شریف کے ضمانتی سمن کی غیر قانونی ترسیل پر معطل کیا گیا۔

مزیدخبریں