فیصل واوڈا کی دو شادیاں‘ الیکشن کمشن کاغذات میں ظاہر نہیں کیں: رانا مشہود

Apr 06, 2019

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل وا وڈا نے 2 شادیاں کررکھی ہیں تاہم الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں اور کاغذات میں ظاہر نہیں کئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل جو کاغذات الیکشن کمیشن جمع کرائے تھے وہ جھوٹ کا پلندا ہیں،بیرون ملک ان کی ایسی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں جو گوشوارے میں ظاہر نہیں کی گئیں لیکن یہاں تمام ادارے خاموش ہیں ،رانا مشہود خان نے دعوی کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2 شادیاں رچا رکھی ہیں جس کا انہوں نے خود اعترا ف کیا ہے ،الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات میں انہوں نے صرف ایک شادی کا ذکر کیا ہے ۔

مزیدخبریں