صوابی (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کنگال ہے۔ اگر ملک کنگال ہے تو حکومت چھوڑ دیں۔ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو اے این پی سڑکوں پر آ جائے گی۔ نیب چیئرمین کو چاہئے کہ وہ ادارے کا سربراہ بنیں نہ کہ عمران کا سپاہی۔ عمران خان کے سیاست میں آنے سے شائستگی ختم ہو گئی۔نواز شریف کی بیٹی احتساب کے لئے پیش ہوتی ہے تو عمران خان کی بہن کیوں نہیں؟ اگر کسی میں دم ہے تو آ کر میرا احتساب کرے۔ پی ٹی آئی حکومت نے 300 ڈیمز بنانے کا وعدہ کیا تھا آج پشاور کی سڑکوں پر 3000 ڈیمز بن سکتے ہیں۔
18 ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو اے این پی سڑکوں پر آ جائیگی‘ اسفندیار
Apr 06, 2019