گیس قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اپیل پر وفاق اور اوگرا کو دوبارہ نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،اوگرا اور ایس این جی پی ایل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ وفاق کی جانب سے 4اکتوبر 2018ء کو سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل وفاقی کے نوٹیفکیشن کو بنیاد بنا کر عوام سے اضافی بل وصول کر رہا ہے۔ وفاق کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 3 متصادم ہے۔ گیس کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے حقائق کو سنے بغیر ہی درخواست مسترد کر دی۔ استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو معطل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...