کراچی (صباح نیوز) سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 400روپے کمی کے بعد 71ہزار 600روپے پر آگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کمی ہوئی اور فی دس گرام سونا 61ہزار 385روپے ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز 200روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ سو روپے کمی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
سونا 400 روپے تولہ سستا، 71 ہزار 600 ہو گیا
Apr 06, 2019