ایک سال میں پاکستان کے اندرونی قرضوں میں 2ہزار 403ارب کا اضافہ، سٹیٹ بنک

Apr 06, 2019

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان کے اندرونی قرضوں میں 2 ہزار 403 ارب روپے کا اضافہ ہوافروری 2019ء تک پاکستان کے اندرونی قرضے 18 ہزار 789 ارب روپے ہو گئے فروری 2018ء میں پاکستان ک اندرونی قرضوں کا حجم 16 ہزار 386 ارب روپے تھا ۔ دریں اثناء ملک میں روپے کی مسلسل گھٹتی ہوئی قدر اور ڈالر کے مہنگا ہونے پر سٹیٹ بینک متحرک ہو گیا ہے، ایکس چینج کمپنیوں سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سید عرفان شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ 150 روپے تک جانے کے بیانات سے عوام میں منفی پیغام پھیلنے، ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ جانے اور روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر کے مارکیٹ سے غائب ہو جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔عرفان شاہ نے کہا کہ مارچ میں بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی طلب تھی، اب روپیہ مزید ڈی ویلیو نہیں ہوگا، نہ ہی حکومت کا کوئی ارادہ ہے، انٹربینک میں جب ڈالر کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی تو وقتی طور پر ریٹ بڑھے گا اس کے بعد خود بہ خود کم بھی ہوگا۔

مزیدخبریں