الیکشن کمیشن کی عوام کو31مئی تک اپنےووٹ مستقل یاعارضی پتےکےمطابق درج کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نےعوام سےکہاہےکہ وہ 31مئی تک اپنے ووٹ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے کے مطابق درج کرالیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ووٹوں کے اندراج یا منتقلی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ عوام ضلعی الیکشن کمشنرز ، رجسٹریشن آفیسرز اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے پاس فارم نمبر21 جمع کراکر اپنا ووٹ منتقل کراسکتے ہیں ۔ووٹ کے اندراج سے متعلق معلومات اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس 8300 پر بھیج کر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن