لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے ، مجھےدہشت گردکی طرح محبوس رکھاگیا: حمزہ شہباز

لاہور میں گھر کی چھت سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے حمزہ شہباز نے کہا ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی حکمرانی پر مبنی ہے، نوازشریف اورشہبازشریف نےہمیشہ قانون کی پاسداری کی، نوازشریف نےلندن میں اپنی بیماراہلیہ کواللہ کےآسرےچھوڑااورپاکستان آئے ، آج پاکستان میں آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے ،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، ہمارےگھرپرنیب نےیلغارکرکے12اکتوبرکی یادتازہ کردی، کارکنان سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑےرہے،گرفتاری کیلئےپیش نہ ہونامیراقانونی حق تھا، اللہ کے فضل و کرم سے نوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، موجودہ حکومت نےمعیشت کابیڑاغرق کردیا ،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ،عدالت کا حکم نامہ میرے پاس ہے، مجھےدہشت گردکی طرح محبوس رکھاگیا، قوم میں شعورپیداہورہاہے، آج میں ڈراہواہوں تواس کی وجہ ملک کے معاشی حالات ہیں :آئیں مل کرمعیشت کاسوچیں تاکہ عوام بھی سکھ کاسانس لےسکیں، حکمرانوں نےغریب کےمنہ سےروٹی کانوالہ چھین لیا، 

آؤمیثاق جمہوریت پربات کرواپوزیشن عوام کی خاطر اپناکرداراداکرےگی ،نیازی صاحب نےغریبوں کاجینادوبھرکردیا۔

ای پیپر دی نیشن