امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے سلسلے میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے: چین

Apr 06, 2019 | 23:07

چین نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں امریکہ کے ساتھ نئے اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے سلسلے میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک پیغام میں' جو چین کے نائب وزیراعظمLIU نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں ایک ملاقات کے دوران پہنچایا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کو مساوات اور ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنا چاہئے۔

صدر شی نے یہ بھی کہا کہ وہ مختلف ذرائع سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کیلئے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چین ' امریکہ تعلقات میں ان کی مشترکہ رہنمائی میں نئی اور بڑی پیش رفت ہوگی۔ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیدظاہر کی ہے کہ دونوں فریق مزید کوششیں کرکے اپنے باقی مسائل بھی حل کریں گے تاکہ جتنا جلد ممکن ہوسکے وہ ایک جامع اور تاریخی معاہدے تک پہنچ سکیں۔

مزیدخبریں