فٹبال میں خدمات کا اعتراف، کرشمہ علی کا نام فوربز میں شامل

Apr 06, 2019 | 23:33

ویب ڈیسک

انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چترال کی کرشمہ علی کو فوربز ایشیا کی انڈر 30شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔بین الاقوامی جریدے فوربز نے ایشیا کی ٹاپ تھرٹی اسپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کی انڈر تھرٹی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔فٹبال میں خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی جریدے نے قومی فٹبالر کرشمہ علی کو پہچان دی ۔21سالہ کرشمہ قومی سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اور پھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ کرشمہ علی نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی۔کرشمہ علی کے علاوہ چار مزید پاکستانیوں کو مختلف شعبہ زندگی میں اعلی کارکردگی دکھانے پر فوربز کی انڈر 30شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔27سالہ احمد رف عیسی جو کہ پاکستان کی ای کامرس کی دنیا کی ایک بڑی ویب سائٹ کے شریک فانڈر ہیں، ان کا نام بھی فوربز کی فہرست میں شامل ہے۔ان کے علاوہ لیلی قصوری، زینب بی بی، زین اشرف مغل اور روشنی رائڈز کے نام شامل ہیں۔لیلی قصوری کو پانی سے متعلق خدمات انجام دینے پر اس فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ زینب بی بی نے گرین اینرجی کے میدان میں نت نئے تجربات کئے جنہیں سرہانے کے لئے فوربز نے انہیں اپنی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

مزیدخبریں