کراچی(نیوز رپورٹر)دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے "پروٹیکٹو فیس شیلڈماسک" تیار کر لیا ہے۔ ماسک کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسز کو عطیہ کئے جائیں گے، شیلڈ پروٹیکٹو ماسک یوآئی ٹی نے ایڈوون کے تعاون سے تین دن کی قلیل مدت میں تیار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کے لئے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے "پروٹیکٹو فیس شیلڈماسک" تیار کر لیا ہے۔ فیس پروٹیکٹو شیلڈ ماسک کو تین مراحل سے گزارا گیا ہے لیزر کٹر پرنٹر کی مدد سے تیار کردہ ماسک کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے اسٹیرلائیزیشن کے پروسس سے بھی گزارا گیا ہے، تاکہ ڈاکٹرز اور نرسز جو کرونا کے متاثرین سے براہ راست رابطے میں ہیں وہ ماسک میں لگی شیلڈ کی مدد سے ہوا میں موجود کرونا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں گے، واضح رہے کہ یہ ماسک N95 کی جگہ استعمال کیاجا سکتاہے، اسٹرلائیزڈ ماسکْ کے سامنے لگی پروٹیکٹو شیلڈ آنکھو ناک اور منہْ کو جراثیم سے بچائے گی۔ماسک کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسز کو تقسیم کئے جائیں گے اب تک سو کے قریب ماسک سول اور انڈس اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسزمیں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب کے علاقے جہلم میں بھی یو آئی ٹی کی جانب سے تیار کردہ ماسک پہنچائے جا چکے ہیں۔
تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے فیس پروٹیکٹو شیلڈ ماسک تیار
Apr 06, 2020