قزاقی نہیں کی، جرمن الزام غلط ہے: امریکہ

نیویارک(آئی این پی)امریکی کمپنی نے جرمنی کا ماسک چوری کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ تھری ایم نامی ادارے کے مطابق انہیں فیس ماسک قبضے میں لینے اور نہ ہی ایسے کسی کاروباری سودے کا علم ہے۔ ایک روز قبل جرمنی نے امریکا پر دو لاکھ حفاظتی فیس ماسک چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ جرمن الزام میں کسی کمپنی یا ادارے کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم امریکی کمپنی کے تردیدی بیان سے واضح ہوا ہے کہ فیس ماسک کی ممکنہ قزاقی میں تھری ایم شامل ہے۔ یہ فیس ماسک برلن کی پولیس کے لیے خریدے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن