لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے روزنامہ نوائے وقت لاہور کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈرای کلینرز کی دوکانیں کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 2 روز قبل چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے لاندری اور سیلون کی دکانوں کی بندش کی نشاندہی کی تھی جس پر صوبائی حکومت نے ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ناظم شوکت کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدام سے سینکڑوں خاندان فاقہ کشی سے بچ گئے ہیں۔
ڈرائی کلینرز کی دکانیں کھلنے سے سینکڑوں خاندان فاقہ کشی سے بچ گئے: ناظم شوکت
Apr 06, 2020