لاہور (صباح نیوز)حکومت پنجاب نے صوبے میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کا استثنیٰ دے دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچائوکیلئے اقدامات کریں گے اور صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔
پنجاب میں لانڈری‘ ڈرائی کلینرز کی دکانیں کھولنے کی اجازت ‘ نوٹیفکیشن جاری
Apr 06, 2020