بھارتی گجرات میں 3 موٹر سائیکل سواروں کی مسجد پر فائرنگ

Apr 06, 2020

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) بھارتی ریاست گجرات کے علاقہ گڑ گاؤں میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد پر فائرنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسجد کے امام کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ امام مسجد کی رپورٹ کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور انہوں نے مسجد کی عمارت پر فائرنگ کی واضح رہے کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے وزیراعلی رہے اور ان کی وزارت اعلیٰ کے دوران گجرات میں 2000 ء میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا۔

مزیدخبریں