مسیحی برادری نے پام سنڈے سادگی سے منایا

بہاول پور(آن لائن) پاکستان میں پام سنڈے بڑی سادگی سے منایا گیا۔ بہاولپور صحت کے اصولوں اور کرونا جیسی جان لیوا مرض کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صرف چھ افراد نے عبادت کی۔ تمام حفاظتی اقدامات کی پابندی کرتے ہوئے بشپ آف ڈیزٹ بشپ نعیم عیسیٰ نے کلیسیا سے درخواست کی کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور دعا کریں۔ بشپ آف ڈیزٹ نے پاکستان کی سالمیت، وزیرِاعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف، سکیورٹی فورسز، تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے خصوصی دعائیں کیںاور پام سنڈے عید کی مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن