اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم پنجاب: جوہرآباد 11 ، چکوال 09 ، بہاولپور (سٹی 07 ، ائیر پورٹ05) ، اٹک ، مری 03 ، ملتان ، کوٹ ادو 02 ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 11 ، چیراٹ 05 ، بنوں 03 ، سیدو شریف 02 ، کاکول 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 07 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ، سٹی 01) ، بلوچستان: بارکھان 04 اور کوئٹہ (شہر ، سمنگلی 01 ) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کا امکان
Apr 06, 2020