سکھر(بیورورپورٹ)لیبر کالونی قرنطینہ سینٹر میں تعینات اہلکار کا حفاظتی سامان نہ ملنے کے خلاف احتجاج ، ایس ایس پی سے احتجا ج کی خبروں کا بے بنیاد قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے میں لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی حفاظتی سامان و دیگر سہولیات نہ ملنے والے عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم لوگ اپنی جانوں کی پروا ہ کئے بغیر اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں لیکن قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ اہلکاروں کیساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کر رہی ہے نہ پینے کیلئے پانی مل رہا ہے اور نا ہی وقت پر کھانا دیا جا رہا ہے ، ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو ماسک تک نہیں دیئے جا رہے ہیں ، کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال پر دیگر سیکورٹی فورسز کو ڈبل تنخواہ ادا کی گئی ہیں اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہ تو ڈبل درکنار ان کی تنخواہ سے بھی رقوم کاٹ لی گئی ہے ، روزانہ پیٹرول جلا کر ڈیوٹی دے رہے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اہلکار ذہنی ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں ہماری آواز سننے کو کوئی تیار نہیں ہے ، پولیس اہلکاروں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیکر انکے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرتے ہوئے انہیں حفاظتی سامان مہیا کیا جا ئے ۔دوسری جانب ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے گذشتہ رات قرنطینہ سینٹر کے باہر سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے قرنطینہ سینٹر کے باہرتعینات ایک پولیس اہلکار کی بات چیت کو احتجاج کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں سوشل میڈیا اور نیوز پر چلنے والی فوٹیج میں بات چیت کرنے والا پولیس اہلکار دوسرے ضلع کا ہے جو اپنا ضلع چھوار کر ڈیوٹی پر آنا نہیں چاہتا تھا ،ترجمان کے مطابق جن پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں زبردستی لگائی گئی ہیں وہ اس طرح کی سازش میں شریک ہیں، جاری کردہ بیان میںایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے مزید کہا کہ کچھ شر پسند عناصر سکھر پولیس کی دن رات کی محنت اور مثبت کاموں کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں، جوکسی صورت کامیاب نہیں ہونگے قرنطینہ اور سکھر شہر میں 4 ہزار پولیس اہلکار 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں،قرنطینہ کے دن رات ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کا ہر طرح خیال رکھا جارہا ہے،قرنطینہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو کھانے،پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔