ذوالفقار بھٹو 41ویں برسی پر تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کے عطیات

Apr 06, 2020

نواب شاہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو 41ویں برسی کے موقع پرپیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کی قیادت کی جانب سے خون کا عطیہ دینے کیلئے تھلسیما سینٹر میں کیمپ لگائی گئی جہاں پر غلام شاہ لغاری، خان بھادر بھٹی، اختر رند ودیگر رہنماؤں اور کارکنان نے کیمپ پر پہنچ کر خون کا عطیہ دیا، اس موقر پر رہنماؤں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کا عظیم سیاسی مفکر ہے جس نے غریب عوام کو جینے کا حوصلہ دیا اور پاکستان میں ایٹمی طاقت بنایا،انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تھلسیما میں خون کا عطیہ دینے کیلئے کیمپ لگائی ہے۔

مزیدخبریں