ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند، لوگوں کو فوری ریلیف دیا جائے: سلطانہ شاہین

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ )ن(کی سابق ایم پی اے و سٹی صدر سلطانہ شاہین کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔اپنے بیان میں سلطانہ شاہین نے کہا کہ بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، غریب، بیروزگار، دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں اور عمران خان تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں، جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران خان لنگر خانے کھول رہے تھے، اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قلت اور یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء نہیں۔ مزدور اور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا اور عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن