علی والی ( نامہ نگار)علی پور18 گھنٹے مسلسل بجلی کا بریک ڈاون ٗ شام چھ بجے گزشتہ روزسب ڈویژن علی پور نے شہر سمیت تمام علاقوں ٗخیر پور ٗسیت پور ٗ سلطان پور فتح پور جھگی والا سمیت نواحی علاقوں کی بغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے بجلی بند کر دی۔ سینکڑوں صارفین دن بھر واپڈا حکام سے ٹیلی فون رابطے کرتے رہے دو بجے بجلی کی مین لائن کی تار ٹوٹنے کا بہانہ بنایا۔رات نو بجے ترجمان نے دو گھنٹے کا وعدہ کیا تحصیل علی پور کے لاکھوں صارفین اور کاروباری حضرات دن بھر پانی اور بجلی سے محروم رہے جبکہ مزدور طبقہ تعمیراتی کام ٹھپ ہونے پہلے ہی ذہنی اذیت کا شکار رہا ۔18گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہری چار وقت وضو کیلئے پانی نہ ہونے کے باعث نمازوں سے محروم رہے۔گھروں میں خواتین بچے بوڑھے جبکہ ہسپتالوں میں مریض اور شدید پر یشان رہے ۔