ہیڈراجکاں(نامہ نگار) مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاک فوج سمیت کرونا وائرس میں کام کرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کو بھی چاہیے کہ گھروں میں رہیں اور بچوں کو بھی گھروں میں رکھیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے سابقہ کونسلر چودھری عمران اصغر نے گزشتہ روز اپنی قیام گاہ 140ڈی بی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں بحیثیت قوم کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور اسے ہر حال میں شکست دینی ہے ۔
ہمیں بحیثیت قوم کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے : چودھری عمران اصغر
Apr 06, 2020