جہانگیر ترین پر کاروباری مفادات اٹھانے کے الزامات بے بنیاد ہیں : ارسلان خان

Apr 06, 2020

لودھراں (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں کے جنرل سیکرٹری،ممبر پنجاب سیڈ کارپوریشن، وائس چیئرمین آل پاکستان گھی ملز ایسوسی ایشن رانا ارسلان خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھانے سمیت کاروباری مفادات حاصل کرنے جیسے الزامات محض پراپیگنڈہ ہیں کسی ایک مخالف سیاسی رہنما نے جاری شدہ رپورٹ پر جہانگیر ترین کے واضح الفاظ میں دیے گئے موقف کو پڑھنے یا دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔رانا ارسلان خان نے مزید کہا کہ جہانگیر خان ترین نے اپنے کاروبار کے تمام قانونی و اخلاقی اختیارات کو ہمیشہ حکومت کی مضبوطی اور وزیر اعظم کی دوستی پر قربان کیا ہے ان کی سیاست کھلی کتاب اور بدعنوانی سے پاک ہے۔

مزیدخبریں