رحیم یارخان: پابندی کے باوجودنیلے ڈرموں میں دودھ کی فروخت جاری

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )نیلے ڈرموں میں دودھ کی کھلے عام فروخت جاری۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان شہراورگردونواح میں نیلے ڈرموں میں پابندی کے باوجوددودھ کی فروخت کاکاروبارجاری ہے دودھ فروشوں کی بڑی تعداددودھ سے کریم وغیرہ نکال کرفروخت کردیتی ہے اوردودھ کوگاڑھاکرنے کے لیے اس میں مضرصحت کیمیکل اوراراروٹ ملادیتے ہیں جوانسانی زندگیوں کے لیے انتہائی مضرصحت ہے دودھ فروش کیمیکل اوراراروٹ کوچھپانے کے لیے نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت کرتے ہیں ذرائع کے مطابق جانوروں کوٹیکے لگاکردودھ حاصل کرنابھی خطرناک ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ جبکہ انتظامیہ ذرائع کے مطابق نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن