کراچی (نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمنٰ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے پہل کرنے پر عوام مشتعل ہوئے۔ مولانا رحیم داد نے لاؤڈ سپیکر کے بغیر نماز جمعہ پڑھائی۔ مولانا رحیم داد نے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو نہیں اکسایا بلکہ پولیس نے پہل کی اور لوگوں پر تشدد کیا‘ ردعمل میں عوام نے محاذ آرائی کی۔ امام نے اعلان کیا کہ لوگ ’پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔