امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار امریکیوں کو مزید اضافی فنڈز بھیجے جاسکتے ہیں فی الحال تمام ریاستوں میں کرونا کی 118 ہزار تیز رفتار ٹیسٹنگ مشینیں بھجوا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا جان لیوا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے تاہم اب بھی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ روٹین کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کی دوائی کام کربھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن کرونا وائرس کی ویکسین کو کئی برس تک ٹیسٹ کرنے کا وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو جلد از جلد دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم تیزی سے جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم امریکا کی تمام ریاستوں میں کرونا کی 18 ہزار تیز رفتار ٹیسٹنگ مشینیں بھجوا رہے ہیں، اسی تاریک وقت میں روشنی بھی نظر آئے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خود سے متعلق کہا کہ مجھے ضرورت محسوس ہوئی تو ماسک پہنوں گا، ماسک پہن کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بڑا لگ سکتا ہوں۔ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی نے امریکی شہریوں نے گزارش کی کہ امریکیوں کو ذمہ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے 1 ہزار سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ساڑھے 9 ہزار سے زائد ہے جبکہ کورنا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔