2افراد نے فائر مارکر کتے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) موضع چانجنی کی رہائشی جنت مائی نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میںبیان کیا کہ اس نے نایاب نسل کا کتا پال رکھا تھا جسے گزشتہ روز ملزمان ندیم وغیرہ نے فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا تاہم اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر اہل محلہ نے بتایا کہ خاتون کے پالتو کتے نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنارکھی تھی جس پر تنگ آکر گولی ماردی گئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن