حکومت کورونا کے تناظرمیں عوام کوریلیف فراہم کرنے کی انتہائی کوشش کررہی ہے: علی محمدخان

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ حکومت کوروناکی وباء کے تناظرمیں عوام کوریلیف فراہم کرنے کی انتہائی کوشش کررہی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلیٰ حکام اورعلماء سمیت ہرایک ملک میں کوروناوائرس پرقابوپانے کے لئے اپناکرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تمام سٹورزپرمناسب نرخوں پر سینیٹائزراورماسک کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن