مشیر صحت پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے کا چوک چورہٹہ کا دورہ

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ )مشیر صحت پنجاب وچئیرمین پی ایچ اے محمد حنیف خان پتافی نے چوک چورہٹہ کا دورہ کیا انہوں نے چوک کی تزئین وآرائش،گرین بیلٹس اور دیگر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چوک پر لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کو کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد کے ایصال ثوابکے لئے موسی خان فاؤنڈیشن کے تحت لنگرخانہ میں مستحقین کو معیاری کھانا مفت فراہم کیا جائے گا گا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔چئیرمین پی ایچ اے نے کہا کہ چوک چورہٹہ کو ڈی جی خان کا سب سے خوبصورت چوک بنایا جائے گا اسی طرح شہرکے مختلف مقامات اور چوکوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن