ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ ملک میں لاک ڈائون کے باعث پاکستان ریلوے کوایک ارب روپے خسارے کاسامناہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریل سروس کی بحالی کافیصلہ اس ماہ کی چودہ تاریخ کے بعد کیاجائے گا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ حالات معمول پرآنے کے بعدمسافروں کی سہولت کے لئے بائیس ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں