کورونا وائرس نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور ہر کوئی اس خطرناک وائرس سے بچنے کے لیے انوکھی ترکیب آزما رہا ہے۔کورونا سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں انوکھے اور عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، وائرس سے بچنے کے لیے کہیں کوئی زرافہ کا کاسٹیوم پہن رہا ہے تو کوئی باہر نکلتے وقت کارڈ بورڈ کا گھیرا پہن رہا ہے۔ ایسا ہی ایک اور انوکھا واقعہ بھارت میں دیکھنے میں آیا جہاں وائرس سے بچنے کے لیے 7 افراد نے خود کو درخت کے اوپر قرنطینہ میں داخل کرلیا۔کورونا کا خوف: لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے۔ بھارتی شہر پرولیا میں 7 افراد ریاست چنئی سے واپس لوٹے تو انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کے لیے درخت کے اوپر قرنطینہ میں داخل کرلیا۔ان تمام تر افراد نے خود کو قرنطینہ میں داخل کرنے کے لیے درخت کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ ان کے چھوٹے سے گاؤں میں سیلف آئسولیشن کے لیے الگ الگ کمرے نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان تمام تر 7 افراد نے اپنا بستر درخت کے اوپر شاخوں کی مدد سے باندھا جب کہ مچھر سے بچنے کے لیے انہوں نے مچھر دانی والی جالی کا استعمال کیا۔گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو ہر گھنٹے سیلفی بھیجنے کا حکم دوسری جانب ان افراد کے خاندان والے سبزیاں، دالیں اور دیگر راشن کا سامان درخت کے ہی نیچے رکھ کر چلے گئے تھے اور ان کے جانے کے بعد یہ لوگ درخت سے نیچے اتر کر کھانا بنا کر واپس اوپر چلے جایا کرتے تھے۔درخت کے اوپر قرنطینہ میں وقت گزارنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایک چھوٹی سے مٹی کی چھونپڑی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے پاس آئسولیشن میں رہنے کے لیے الگ الگ کمرے نہیں تھے۔
کووڈ-19 سے آگاہی کیلیے پولیس کا 'کورونا ہیلمٹ' کا استعمال بھارت میں کورونا پھیلانے والے گرو کی ہلاکت، 15 ہزار افراد قرنطینہ میں داخل بھارت میں کرفیو کے دوران پیدا ہونیوالی بچی کا نام ‘کورونا‘ رکھ دیا گیا۔اگرچہ ان تمام تر افراد میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن انہوں نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بعدازاں درخت کے اوپر کچھ روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ان تمام تر افراد کو درخت سے نیچے آنے کا کہا۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 45 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1590 ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔