ملتان (کرائم رپو رٹر)غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کے بلیک میل کر نے والے گروہ کے سرغنہ پولیس اہلکار کو بچانے کے لیے مدعی پر زیادتی کا کیس درج کر لیا گیاہے۔ جھوک وینس کے رہا ئشی خدا یار کو ماہی نامی خاتون نے دوستی کر کے ایک مکان میں بلا کر نشہ آور مشروب پلاکراسکی نازیباتصاویراتاریں اور ویڈیو بنائیں بعد ازاں اے ایس آئی نوشیر واں اور دیگر بلیک میل کر کے اس سے رقم وصول کرتے رہے ،4 ایکڑ زمین اور مکان بھی نام کرا نے کی کوشش بھی کی،تھانہ الپہ پولیس نے اس کیس کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے نوشیروان گرفتار اور ریمانڈ پر ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نیو ملتان نے خود ساختہ درخواست پراس مقدمے کے مدعی خدایار کے خلاف بلیک میلر گروپ کی رکن ماہی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس حوالے سے متاثرہ خدا یار نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ اس پر ناجائزمقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس اہلکار کو بچانے کے لئے ملتان پولیس زیادتی پر اترآئی ہے۔ آرپی اوملتان وسیم احمد خان اور سی پی او ملتان زبیر دریشک معاملے کا نوٹس لیں۔