ڈی سی ڈیرہ کا قرنطینہ کا دورہ ‘ چوک چورہٹہ پر ترقیاتی کام کا جائزہ

ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا۔مقیم زائرین سے ملاقات کی اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ آپ کٹھن حالات سے گزر رہے میں آپ کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتاہوں۔حکومت پنجاب کی طرف سے آپ کو آئسولیشن میں رکھنے کا واحد مقصد آپ اور آپ کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ کرونا وائرس تیزی سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہورہا ہے آزمائش کے اس مشکل وقت میں آپ ضرور کامیاب ہوں گے اور آپ کا تعاون بہت اہم ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مقیم تمام زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں اور جلد رپورٹ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ بہت سے لوگ کرونا ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائیں گے اور انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام اور انتظامیہ آپ کے ساتھ ہیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ چوک چورہٹہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن