الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے ہندو کمیونٹی میں راشن کے پیکٹس تقسیم

Apr 06, 2020

بہاولپور(بیورو رپورٹ)کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری کا الخدمت فاونڈیشن دفتر کا دورہ،امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور ہندو کمیونٹی کے افراد کو راشن کے پیکٹس تقسیم کیے۔تفصیل کے مطابق کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے الخدمت فاونڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور الخدمت کی جانب سے کیے گئے امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کمشنر بہاول پور کو کاموں کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک سینکڑوں خاندانوں کو بلا تفریق ان کے گھروں میں راشن پہنایا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک اس مشکل حالات سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم حکومت کے ساتھ ہے ۔کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے ریلیف کے کاموں پر الخدمت فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائوندیشن کی ٹیم جس منظم طریقہ سے ریلیف کے کاموں مصروف ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے اس موقع پر کمشنر بہاول پور نے ہندو کمیونٹی کے افراد میں راشن تقسیم کیا ۔

مزیدخبریں