پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈپٹی جنرل سکریٹری فہد خان اس سال ماسکو میں ہونے والے یوریشین کپ 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین مقرر

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈپٹی جنرل سکریٹری فہد خان کو اس سال ماسکو میں ہونے والے یوریشین کپ 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔یوریشیا کپ کا اہتمام روسی وزارت کھیل شنگھائی تعاون تنظیم کے اشتراک سے کر رہا ہے جس میں شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کی تمام رکن ممالک کی 16 سال سے کم عمر ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایک پاکستانی کا کسی بین الاقوامی میگا فٹ بال ایونٹ میں ایسے اعزازی عہدہ سے نوازا جانا ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے.

ای پیپر دی نیشن