بدوملہی ( نامہ نگار ) بچھڑوں کے لین دین کا تنازعہ پر پانچ بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے بتایاجاتا ہے کہ قلعہ کالروالا کے محلہ مستریانوالہ کا رہائشی محنت کش افتخار احمد عرف شاہد مغل گزشتہ شام اپنی حویلی مویشاں میں موجود تھا کہ شاہ نامی فائر مار کر اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا افتخار احمد عرف شاہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے مقتول کی بیوی عاصمہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔