مشکل گھڑی میں مزدوروں کے گھروںکا چولہا ٹھنڈا نہیں ہونے دینگے :عادل فاروق ودیگر

گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)) سابق ٹائون ناظم کھیالی،عادل فاروق خان ، سابق سنیئرنائب صدر چیمبر آف کامرس ملک امین ناز،سابق ٹائون نائب ناظم کھیالی حاجی رضا مصطفے درواغہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میںلاک ڈائون کی وجہ سے گھر وں میں محسور سفید پوش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدورں کے گھروں کا چو لہا ٹھنڈا نہیں ہونے دینگے اور جہاں تک ہو سکا حلقہ میں ان کے گھروں میں روز مرہ کی اشیاء پہنچائی جائیں گی تاکہ غریب محنت کشوں کے بچے دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن