لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کریمنل کیسز میں ملوث 6تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیئے۔ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ انسپکٹرمدثر اللہ خان، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر،ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد اظہر نوید، ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشیر،ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت سب انسپکٹر علی شیر، ایڈیشنل ایس ایچ او نشترکالونی سب انسپکٹر اسد عباس کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹر عبدالواحد کوبھی معطل کردیا گیا ہے۔
کریمنل کیسز میں ملوث 6تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل
Apr 06, 2021