لاہور (سٹی رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد بزرگ شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے ویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی کا دورہ ، انتظامات کو بھی سراہا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بیدیاں روڈ سے ملحقہ آبادی کے ہزاروں بزرگ شہریوں کی سہولت کی خاطرویکسینیشن سنٹرپی کے ایل آئی قائم کیاگیاہے۔ابھی تک 100سے زائدبزرگ شہری کرونا ویکسین لگواچکے ہیں اور یہاں تربیت یافتہ عملہ بزرگ شہریوں کی رہنمائی کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہپنجاب کے دیگرشہروں میں بھی ویکسینیشن سنٹرزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔پی کے ایل آئی ویکسینیشن سنٹرپر مناسب انتظامات پر سیکرٹری صحت سارہ اسلم کو شاباش دیتی ہوں۔ویکسینیشن بارے مزیدمعلومات حاصل کرنے کیلئے عوام 1033پر رابطہ کرسکتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم ہوا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،کمشنر لاہورڈویڑن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر ووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔
پنجاب بھر میںویکسینیشن سنٹرزکی تعدادبڑھائی جا رہی ہے:صوبائی وزیر صحت
Apr 06, 2021