ملتان ( سپیشل رپورٹر ) مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ فصیح شیخ، شایان احمد، چوہدری حسین ضیاء‘ تابش ہاشمی ، ارباب ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن سسٹم نے کرونا وباء کی وجہ سے انگلینڈ ، بنگلہ دیش سمیت د امتحانات کو کرونا وباء کی وجہ سے منسوخ کردیا اگر حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کئے تو ملک بھر کے طلبہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے ا طلبہ نے مزید کہا کہ آن لائن کلاسز سے پڑھائی کا وہ معیار نہیں ہوتا جوکہ فزیکل کلاسز کا ہوتا ہے کیمرج انٹر نیشنل ایگزامینیشن سسٹم نے کرونا وباء کی وجہ سے انگلینڈ ، بنگلہ دیش سمیت د امتحانات کو کرونا وباء کی وجہ سے منسوخ کردیا شایان احمد نے کہا کہ کیمرج کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات نہ صرف ملک کی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالج میں داخلہ کے لئے مزید پیچھے رہ جائیں گے حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے علاوہ ازیں طلبہ کی بڑی تعداد نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کئے تو تحریک چلائینگے: طلباء کا احتجاجی مظاہرہ
Apr 06, 2021