خالد مقبول صدیقی کا سید سجاد حسین شاہ سے ٹیلی فو نک رابطہ

کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نواب شاہ کی بڑی سیاسی شخصیت سید سجاد حسین شاہ سے ٹیلی فو نک رابطہ اورگودام اور ڈیرے کو آگ لگائے جانے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سجاد حسین شاہ اور خالد مقبول صدیقی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتی پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں نے ماضی میں بھی ایسی کاروائیاں کی تھیں لیکن ہمارے کارکنان کے بلند حوصلے نے انکے عزائم کو خاک میں ملایا اور آج بھی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پیپلز پارٹی کا بھر پور مقابلہ کریں گے سجاد حسین شاہ نے کہا کہ ہماری وابستگی اسی سوچ کے ساتھ ہے جو نظریہ ایم کیو ایم کا ہے اورپیپلز پارٹی کے غنڈوں کی گزشتہ روز کی کاروائی کامیاب استقبالیہ پر پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے اپنی بوکھلاہٹ کا واضح شاخسانہ ہے اور ہم اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن