اثاثہ جات کیس ، مشیر جیل سندھ اعجاز جاکھرانی و دیگر پر فرد جرم عائد 

Apr 06, 2021

 سکھر(آئی این پی ) مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں صبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی سمیت 13 ملزموں کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، 36 کروڑ کے ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا، عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں