کامونکے، قصور میں 2بچیوں‘ سیالکوٹ، سوتیلے باپ کی بیٹی سے زیادتی

Apr 06, 2021

قصور، کامونکے ، پنڈی بھٹیاں(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) اوباش نوجوان نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں آدھورائے کے جوزف مسیح کی 9 سالہ بیٹی (ا) گھر سے باہر دکان پر سودا لینے جا رہی تھی کہ راستے میں قمرالزمان  نامی اوباش نوجوان اس کو بہلاپھسلا کر خالی پلاٹ میں لے گیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیالکوٹ میں بدبخت سوتیلا والد ایک برس تک بیٹی سے شیطانی کھیل کھیلتا رہا۔رائو خانوالہ میں اوباش شخص نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے نامز د ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد رفیق نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دو ماہ قبل میری تیرہ ،چودہ سالہ بیٹی ماہنور بی بی گھر سے پڑھنے کے لیے باہر گئی تو ملزم سانول مسیح ورغلاکر نامعلوم مقام پر لے گیا۔ سکھیکی کے علاقہ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پکڑا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضمیر خانقاہ ڈوگراں ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ملزم ضمیر نے نوکری کا جھانسہ دے کر شیخوپورہ سے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کر سکھیکی منڈی نہر کنارے لا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔مدعیہ کا موقف ملزم زیادتی کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتا رہا اور کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو اور تصاویر نیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دی۔

مزیدخبریں