نیشنل ایسوسی ایشن اٹلی کے ڈائریکٹر کی رحمان ملک سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) نیشنل ایسوسی ایشن اٹلی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لوکا کولسی کی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات اور ایم او یو دستخط کئے پیر کو رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں رحمان ملک نے انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز  اور پروفیسر لوکا کولسی نے نیشنل ایسوسی ایشن اٹلی کے نمائندگی کی، دونوں اداروں نے باہمی مفاہمت کی یادداشت (یم او یو)پر دستخط کئے،ایم او یو کا مقصد انسانی اسگلنگ کیخلاف دونوں اداروں کی جانب سے معاونت کو باقاعدہ بنانا تھا، مشترکہ مقصد میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی تارکین وطن کی وجوہات پر کام کرنا شامل ہے، غیر قانونی تارکین وطن  یورپ کے مختلف ممالک میں مشکلات سے دوچار ہیں، رحمان ملک نے کہا انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آکر نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ چلے جاتے ہیں غیر قانونی تارکین وطن نہ صرف راستوں میں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں بلکہ کئی ایک ہزاروں لقمہ اجل بن گئے،  رحمان ملک نے کہا وقت کی ضرورت ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ہو اور ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے۔انہوں نے کہا حکومت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانی نوجوانوں کو واپس لانے میں مدد کرے۔انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے بھی  اپیل ہے کہ لالچ و جھانسے میں اکر اپنی زندگیاں برباد نہ کریں، رحمان ملک نے کہا ہم پروفیسر لوکا کے شکرگزار ہیں جو پاکستانی تارکین وطن کا اٹکی میں خیال رکھ رہے ہیں۔ ، پروفیسر لوکا کولسی نے کہا میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شکرگزا ہوں جنہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...