لاہور‘ سندر (سٹی رپورٹر+نامہ نگار) ذخیرہ اندوزی پر سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چینی کی ذخیرہ اندوزی پر بڑی کارروائی کر کے ذخیرہ شدہ چینی بڑی مقدار میں برآمد کر لی گئی ہے۔ جبکہ کاہنہ کے علاقے میں 02 گودام چینی ذخیرہ کرنے پر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز چینی مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر شکایات موصول ہونے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ چینی مقرر کردہ زائد قیمت پر فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر پرائس کنٹرول انسپکشن کی گئی ہے۔ علاوہ ہربنس پورہ اور تاج پورہ بٹ چوک بازار میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ 06 افراد کو گرفتار اور 04 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے ٹیموں کے ہمراہ کی۔ رمضان شریف سے قبل ضلعی انتظامیہ نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر سندر اور رائیونڈ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مختلف گوداموں سے کڑوروں روپے مالیت کا ذخیرہ کیا گیا مال برآمد کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق ذخیرہ کردہ مال میں 3580 من چینی 12 ہزار تھیلے چاول اور 95 ہزار لیٹر کوکنگ آئل و گھی شامل ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے گوداموں کو سیل کر کے گوداموں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور، کاہنہ‘رائیونڈ میں چھاپے‘ گوداموں سے کروڑوں کی ذخیرہ کردہ چینی برآمد، کئی گودام سیل
Apr 06, 2021