انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں حکومت پر تنقید کرنے کے الزام پر 10ریٹائرڈ ایڈمرلز کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے 100 سے زائد نیوی کے سابق سینئر افسروں پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے حکومت کے خلاف بیان جاری کرنے پر 10 سابق ایڈمرلز کو حراست میں لیا ہے۔ سابق افسروں نے اپنے بیان میں ترکی کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو ملک میں 2016ء میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے جوڑا ہے۔ ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے اس معاملے پر مزید 4 مشتبہ افراد کو تین دن کے اندر انقرہ پولیس کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جب کہ انہیں ان کی عمر کی وجہ سے حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے سابق سینئر افسران پر الزام عائد کیا گیا انہوں نے آئینی احکامات سے روگردانی کرنے کے لیے فورس اور تشدد کا سہارا لیا۔
حکومت پر تنقید کا الزام: ترکی میں بحریہ کے 10 سابق افسر گرفتار
Apr 06, 2021