اسلام آباد(قاضی بلال)ارسا نے فصل خریف کیلئے پانی کی تقسیم کیلئے ایڈوائزری اجلاس طلب کر لیا ہے ا س حوالے سے ارسا کی جانب سے چارو ں صوبوں کے سیکرٹریز اری گیشن ٗ سیکرٹری اریکلچرز کو خطوط لکھ دیئے ہیں ۔ اجلاس آٹھ اپریل کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چیف انجیئرز مشیر سی ایف ایف سی وزارت آبی وسائل واپڈا کے ممبر واٹر اور ممبر پاور کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے خط لکھا گیاہے۔اجلاس میں پانی کی تقسیم اور خریف کیلئے موجود آبی وسائل کے مطابق کا فارمولا طے کیاجائے۔چیئرمین ارسا کی اجازت کسی اور موضوع کو بھی زیر بحث لایا جا سکے گا ۔اجلاس کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن ہوگا اور زوم پر تمام نمائندگان کو موجود رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔دوسری جانب ارسا نے کرونا کی وجہ سے پچاس فیصد عملہ کی طلبی کیلئے بھی ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے اور این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں ضروری عملہ کو بلانے کیلئے روٹر بنا دیا گیا ہے جس کے مطابق ملازمین آفس میں آیا کریں گے۔
فصل خریف کیلئے پانی کی تقسیم ، ایڈوائزری اجلاس طلب
Apr 06, 2021